وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا
Washshamsi waduhaha
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.1
The Sun
وَٱلشَّمْسِ وَضُحَىٰهَا
Washshamsi waduhaha
قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.1
وَٱلْقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا
Walqamari itha talaha
قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.1
وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا
Wannahari itha jallaha
قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.1
وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰهَا
Wallayli itha yaghshaha
قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.1
وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا
Wassama-i wama banaha
قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.1
وَٱلْأَرْضِ وَمَا طَحَىٰهَا
Wal-ardi wama tahaha
قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.1
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّىٰهَا
Wanafsin wama sawwaha
قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.1
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَىٰهَا
Faalhamaha fujooraha wataqwaha
پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.1
قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا
Qad aflaha man zakkaha
جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.1
وَقَدْ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا
Waqad khaba man dassaha
اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.1
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَىٰهَآ
Kaththabat thamoodu bitaghwaha
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.1
إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشْقَىٰهَا
Ithi inbaAAatha ashqaha
جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.1
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقْيَـٰهَا
Faqala lahum rasoolu Allahi naqataAllahi wasuqyaha
انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).1
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمْ فَسَوَّىٰهَا
Fakaththaboohu faAAaqaroohafadamdama AAalayhim rabbuhum bithanbihim fasawwaha
ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں1، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی2 اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.3
وَلَا يَخَافُ عُقْبَـٰهَا
Wala yakhafu AAuqbaha
وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.1