وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
Waylun lilmutaffifeen
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.
The Defrauding
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
Waylun lilmutaffifeen
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
Allatheena itha iktalooAAala annasi yastawfoon
کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
Wa-itha kaloohum aw wazanoohumyukhsiroon
اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.1
أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
Ala yathunnu ola-ikaannahum mabAAoothoon
کیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ
Liyawmin AAatheem
اس عظیم دن کے لئے.
يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
Yawma yaqoomu annasu lirabbialAAalameen
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.1
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ
Kalla inna kitaba alfujjarilafee sijjeen
یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.1
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ
Wama adraka ma sijjeen
تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
Kitabun marqoom
(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
Waylun yawma-ithin lilmukaththibeen
اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
Allatheena yukaththiboonabiyawmi addeen
جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
Wama yukaththibu bihi illakullu muAAtadin atheem
اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
Itha tutla AAalayhi ayatunaqala asateeru al-awwaleen
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.1
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
Kalla bal rana AAalaquloobihim ma kanoo yaksiboon
یوں نہیں1 بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.2
كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
Kalla innahum AAan rabbihim yawma-ithinlamahjooboon
ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.1
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ
Thumma innahum lasaloo aljaheem
پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.
ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
Thumma yuqalu hatha allatheekuntum bihi tukaththiboon
پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ
Kalla inna kitaba al-abrarilafee AAilliyyeen
لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .1
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
Wama adraka maAAilliyyoon
اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
Kitabun marqoom
(وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ
Yashhaduhu almuqarraboon
مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
Inna al-abrara lafee naAAeem
یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
AAala al-ara-iki yanthuroon
مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ
TaAArifu fee wujoohihim nadrata annaAAeem
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.1
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
Yusqawna min raheeqin makhtoom
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.1
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
Khitamuhu miskun wafee thalikafalyatanafasi almutanafisoon
جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.1
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ
Wamizajuhu min tasneem
اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.1
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ
AAaynan yashrabu biha almuqarraboon
(یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ
Inna allatheena ajramoo kanoomina allatheena amanoo yadhakoon
گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑایا کرتے تھے.1
وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
Wa-itha marroo bihim yataghamazoon
اور ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کےاشارے کرتے تھے.1
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ
Wa-itha inqalaboo ila ahlihimuinqalaboo fakiheen
اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.1
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
Wa-itha raawhum qaloo inna haola-iladalloon
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.1
وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ
Wama orsiloo AAalayhim hafitheen
یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے.1
فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
Falyawma allatheena amanoomina alkuffari yadhakoon
پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے.1
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
AAala al-ara-iki yanthuroon
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ
Hal thuwwiba alkuffaru ma kanooyafAAaloon
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پالیا.1